پردہ اور ایمان


















 پردہ ایمان کی علامتوں میں  سے ایک خوبصورت علامت  ہے۔۔۔۔ویسے تو۔۔پردہ  ہماری خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

لیکن حقيقت کچھ مختلف ہے۔پردہ ہمیشہ۔۔۔ بہت ہی بھاری لگتا ہے۔جب اسےاوڑھنے کی کوشش کی جاۓ

تو سینکڑوں سوال ذہن میں آجاتےہیں نہیں مجھ سے نہیں ہوگا سانس پھول جاۓ گا۔۔بار بار اترے گا۔۔اب کہا کہاں جاتے ہوۓ کروں۔۔۔ شادیوں میں تو نہیں کر سکتے۔۔اور کیوں کروںپردہ ضروری  تو نہیں شرم توآنکھوں میں ہوتی ہے۔پردہ کرنے سے کیا لوگ نہیں دکھیں گے۔۔کون ہر وقت سر پر دوپٹہ اوڑھے رکھے۔شادی کے بعد کروں گی پردہ۔وغیرہ وغیرہ۔۔

یہ بات بلکل حقيقت ہے جب بھی پرہ کرنے کا سوچو یہی کچھ ہوتا ہے۔اور لاپرواہی کرتےکرتے اک عمر گزر جاتی ہے ۔۔پھر تو ناممکن سا لگتا ہے۔۔

نہیں اب نہیں لوگ کیا کہیں گے ساری ذندگی تو کیا نہیں اب کر لیا۔۔اب دیکھو کیسے شریف بی بی بن گیٸ۔۔ہممم

تو لوگوں کو کہنے دیں جب قیامت والے دن اللہ بے پردگی کی وجہ سے جنت میں جانے سے روکیں گے تو ان سب لوگوں میں سے کوٸ بھی سفارش نہیں کرے گا۔۔آپ کو کوٸ بچانے والا نہیں ہوگا۔۔ہمارے نبی بخشش ضرور کروادیتے اگر انکی بیٹی پردہ نہ کرتی۔۔۔کیسے ممکن ہے کہ ان کی بیٹی حضرت فاطمہؓ نے ساری زندگی پردہ کیا۔اور آپ بے پردہ عورتوں کو جنت میں جانے کی اجازت دے دیں۔۔

تو میری بہنوں ماٶں بیٹیوں وقت ضائع کیۓ بغیر نییت کر لیں کہ ہم پردہ کریں گے۔۔۔کچھ وقت لگے گا مگر جب عادت ہوجاۓ گی 

 اپنی قدر اور اپنی فکر ہوجاۓ گی۔۔تو پردہ کرنا اور اپنے آپ کی عزت کا اندازہ خود ہی ہو جاۓ گا۔۔۔اللہ کے سامنے کہنے والے بن جاییں گے کہ ممکن کوشش کرتے تھے کہ اپنے آپ کو بچا کر محفوظ کر کے رکھیں۔۔۔۔اور جو  بہنیں کہتی ہیں کہ پردہ کرنا لازمی نہی۔۔شرم تو آنکھوں میں ہوتی ہے۔۔تو حضرت فاطمہؓ کی آنکھ مبارک سے ذیادہ شرم و حیإ۔دو جہاں میں کسی عورت کے پاس نہیں ہوگی۔۔۔۔

عورت کی عزت ا س کے پردہ میں چھپی ہوتی ہے۔۔۔عورت کو اللہ نےبہت عزت دی ہے اسی لیۓ تو پردہ کرنا بھاری لگتا ہے۔۔کیوں  کہ پردہ  ہوتا ہی بھاری ہے چاہے وہ مرد کا عورتوں سے کرنا ہو۔یا عورت کا مرد سے

چاہے وہ کسی کی براٸ پر ڈالنا ہو۔یا کسی کے عیب چھپانے ہو ں۔۔۔۔بہت بھاری لگتا ہے۔۔مگر جنہوں نے اس دنیا کو فانی سمجھا ہو اور مرنے کے بعد والی ذندگی کو حقیقی۔تو ان کے لیے اپنے رب کے بتا ۓ ہوۓ راستے پر چلنابہت آسان ہو جاتا ہے۔۔۔اللہ تمام مسلمان بہنوں کو پردہ کرنے اور شریعت کے احکامات پر چلنے کی توفیق دے۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ آمین۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غصہ کرنا بری عادت ہے

میری تحر یر۔۔۔۔سب کے لیے۔پر سکون زندگی

نامور شاعرہ پاکستانی دلوں پر راج کرنے والی