میری تحر یر۔۔۔۔سب کے لیے۔پر سکون زندگی
ہم سب کی سب سے بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ ہمیں جو کچھ ملا ہوتاہے۔ہم اسے اگنور کرتے ہیں اور جو نہیں ملا ہوتا اس کو حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔پہلے سے ذیادہ اور پھر ذیادہ سے ذیادہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ہم یہ نہیں سوچتے کہ جو وقت گزر رہا ہے وہ واپس نہیں آۓ گا۔ہمارے پاس جو کچھ ہے ہم نے اسی کے ساتھ بہتر وقت گزارنا ہے۔۔جوگزر گیا وہ واپس نہیں آسکتا۔اور جو ابھی آۓ گا اس کا کسی کو علم نہیں سواۓ رب کی ذات کے۔۔۔تو جو وقت گزر رہا ہے اسی کو خوشگوار اور یادگار بنایۓ۔۔اور اپنے ر ب کی دی ہوٸ نعمتوں کا شکر کیجیۓ۔۔پھر دیکھٸے کہ اللہ تعالی آپکے لیے کیسے کیسے سبب پیدا کرتا ہے۔یہ انسان کی ہی فطرت ہےکہ دنیاوی کاموں میں لگ کر اللہ کو بھول جاتا ہےمگر اللہ دن میں پانچ بار بلاوے دیتا ہے کہ کچھ مانگنا ہے تو مانگ میرے بندے میں حاضر ہوں تجھے دینے کے لیۓ۔۔لیکن انسان اتنا بے حس ہو گیا ہے کہ وہ دنیا کے آگے تو گھٹنے ٹیک دے گا مگر رب سے تقاضہ نہیں کرتا۔۔۔یہ ہی اس کی بر بادی کا سبب بنتا ہے۔۔لیکن انسان وہی بہترین ہے جو جلدی سمبھل جاۓ۔اپنے ماضی کی غلطیوں کو یاد کر...