میری تحر یر۔۔۔۔سب کے لیے۔پر سکون زندگی








 ہم سب کی سب سے بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ ہمیں جو کچھ ملا ہوتاہے۔ہم اسے

اگنور کرتے ہیں اور  جو نہیں ملا ہوتا اس کو حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔پہلے سے ذیادہ اور پھر ذیادہ سے ذیادہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ہم یہ نہیں سوچتے کہ جو وقت گزر رہا ہے وہ واپس نہیں آۓ گا۔ہمارے پاس جو کچھ ہے ہم نے اسی کے ساتھ بہتر وقت گزارنا ہے۔۔جوگزر گیا وہ واپس نہیں آسکتا۔اور جو ابھی آۓ گا اس کا کسی کو علم نہیں سواۓ رب کی ذات کے۔۔۔تو جو وقت گزر رہا ہے اسی کو خوشگوار اور یادگار  بنایۓ۔۔اور اپنے ر ب کی دی ہوٸ نعمتوں کا شکر کیجیۓ۔۔پھر دیکھٸے کہ اللہ تعالی آپکے لیے کیسے کیسے سبب پیدا کرتا ہے۔یہ انسان کی ہی فطرت ہےکہ دنیاوی کاموں میں لگ کر اللہ کو بھول جاتا ہےمگر اللہ دن میں پانچ بار بلاوے دیتا ہے کہ کچھ مانگنا ہے تو مانگ میرے بندے میں حاضر ہوں تجھے دینے کے لیۓ۔۔لیکن انسان اتنا بے حس ہو گیا ہے کہ وہ دنیا کے آگے تو گھٹنے ٹیک دے گا مگر رب سے تقاضہ نہیں کرتا۔۔۔یہ ہی اس کی بر بادی کا سبب بنتا ہے۔۔لیکن انسان وہی بہترین ہے جو جلدی سمبھل جاۓ۔اپنے ماضی کی غلطیوں کو یاد کر کر کے خود کو کمزور نہ بناۓ بلکہ اپنے رب کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔۔اور سچے دل سے معافی مانگ لے ایسی معافی کہ پھر غلطيوں سے ہمیشہ کے لیے منہ موڑ لے۔۔اور اپنی غلطیوں سے سیکھے۔ اور اور یاد رکھے کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔اور ہر غلطی ہمیں سبق دےکر جاتی ہے کہ آیندہ ایسا نہیں کرنا۔۔اور زندگی کو ماضی میں کیے غلط فیصلوں کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ نیک کاموں کا سہارا لے کر اپنے رب کی ذات پر کامل یقين کرنے سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔جب تک ہم خود کو مظبوط نہیں بناٸیں گے ۔خود پر اعتماد  نہیں کریں گے۔ ۔ہم کچھ بھی بہتر نہیں کر سکیں گے۔ہمیں آگے بڑھنا چاہیۓ کیوں کےآگے بڑھنے کا نام ہی ذندگی ہے اپنی ذندگی کو پر سکون بناٸیں اس میں شکر کا اضافہ کر دیں جو اللہ نے دیا ہے اس پر شکر کر یں پھر دیکھیں جو ذندگی آپ کو الجھنوں سے بھری لگتی تھی اب وہی ذندگی آپکو اچھی لگنے لگے گی۔۔اوربے شک شکر کرنے سے اور اپنے رب سے اچھی امید رکھنے سے ہم اپنی منزل پاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین










تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غصہ کرنا بری عادت ہے

نامور شاعرہ پاکستانی دلوں پر راج کرنے والی