مثبت سوچ
مثبت سوچ۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی انسان بہت بے بس ہو جاتا ہے۔اپنے حالات اوراپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو لیکر بہت پر یشان رہتا ہے۔منفی سوچ اسے آگے بڑھنے نہیں دیتی وہ کچھ اچھا کام کرنے کی نیت کربھی لے مگر ناکامی کا ڈر اسے آگے نہیں بڑھنے دیتاوہ ہمیشہ اپنے اندر ایک بے سکونی جیسی کیفیت سے لڑتا رہتا ہے۔وہ اپنی بات دوسروں سے نہیں کرتا کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہیں گے۔کیا سوچیں گے۔۔لیکن وہ اندر سےبہت کمزور اور بے بس ہوتا ہے۔دنیا کا خوف ہی اسے اندر ہی اندر کھاتا رہتا ہے۔۔اس کے ان حالات کا زمہ دار وہ خود ہوتا ے۔۔کیوں کے اس نے ہمیشہ دنیا کی بات مانی ہوتی ہے اور لوگوں کی فکر کی۔لوگ کیا کہیں گے۔اگر ان سب کی بجاۓ وہ اپنے دل کی سنتا۔جو صلاحیتیں اسے رب کی ذات نے عطا کی ہیں انہیں بروقت استعمال کرتا تو آج وہ بے سکونی پریشانی میں مبتلا نہ ہوتا۔بلکہ خدا پر یقين رکھتا خودپر یقین رکھتا اور اپنی سوچ کو مثبت رکھتا۔تو مشکل حالات اور پریشا نیوں سے بچا رہتا۔اپنے کاموں کو مثبت طریقے سے کر کہ ہی انسان مطمین ہوسکتا ہے۔۔ورنہ منفی سوچ انسان کو کبھی آگے بڑھنے نہیں دیتی۔۔۔ہم سب کو مثبت سوچناچاہیے۔۔تا کہ ہم دنیا کے آگے جھکنے کی بجاۓ صرف اللہ کے سامنے جھکیں۔اور دنیا ہماری تعریف کرے۔اور ہم بہت ی الجھنوں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔۔۔اللہ ہم سب کو مثبت سوچنے اور اس کےبتا ۓ ہوۓ احکام پر عمل کرنے کی توفيق دے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Plese like and share