مثبت سوچ۔۔۔کامیاب زندگی کر راز جو کوئ نہیں بتاتا










میری تحریر 

کبھی کبھی انسان بہت بے بس ہو جاتا ہے۔اپنے حالات اور اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو لیکر بہت پر یشان رہتا ہے۔۔۔منفی سوچ اسے آگے بڑھنے نہیں دیتی وہ کچھ اچھا کام کرنے کی نیت کربھی لے مگر ناکامی کا ڈر اسے آگے نہیں بڑھنے دیتاوہ ہمیشہ اپنے اندر ایک بے سکونی جیسی کیفیت سے لڑتا رہتا ہے۔وہ اپنی بات دوسروں سے نہیں کرتا کہ لوگ اس کے بارے میں غلط راۓ نہ قاٸم کر لیں۔۔وہ ڈرتا ہے اگر لوگوں کو اس کی بات پسند نہ آٸ تو لوگ کیا کہیں گے۔کیا سوچیں گے۔۔لیکن وہ اندر سےبہت کمزور اور بے بس ہوتا ہے۔دنیا کا خوف ہی اسے اندر ہی اندر کھاتا رہتا ہے۔۔اس کے ان حالات کا زمہ دار وہ خود ہوتا ے۔۔کیوں کے اس نے ہمیشہ دنیا کی بات مانی ہوتی ہے اور لوگوں کی فکر کی کہ لوگ کیا کہیں گے۔اگر ان سب کی بجاۓ وہ اپنے دل کی سنتا۔جو صلاحیتیں اسے رب کی ذات نے عطا کی ہیں انہیں بروقت استعمال کرتا تو آج وہ بے سکونی پریشانی میں مبتلا نہ ہوتا۔بلکہ خدا پر یقين رکھتا خودپر یقین رکھتا اور اپنی سوچ کو مثبت رکھتا۔تو مشکل  حالات اور پریشا نیوں سے بچا رہتا۔اپنے کاموں کو مثبت طریقے سے کر کہ ہی انسان مطمین ہوسکتا ہے۔۔ورنہ منفی سوچ انسان کو کبھی آگے بڑھنے نہیں دیتی۔۔کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ پاٶں میں موچ اور چھوٹی سوچ انسان کو کبھی آگے نہیں بڑ ھنے دیتی۔۔ہم سب کو مثبت سوچناچاہیے۔۔تا کہ ہم دنیا کے آگے جھکنے کی بجاۓ صرف اللہ کے سامنے جھکیں۔اور دنیا ہماری تعریف کرے۔اور ہم بہت سی بلا وجہ کی الجھنوں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔۔۔اللہ ہم سب کو مثبت سوچنے اور اس کےبتا ۓ ہوۓ احکام پر عمل کرنے کی توفيق دے

۔آمین۔۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غصہ کرنا بری عادت ہے

نامور شاعرہ پاکستانی دلوں پر راج کرنے والی

میری تحر یر۔۔۔۔سب کے لیے۔پر سکون زندگی