مسجد اللہ کا گھر ہےmosque is God house
Meri tehreer.... read like and share plese مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ تعالی کے نزدیک زمین کا وہ حصہ سب سے افضل ہے جہاں مسجد تیار کی گئی ہو یعنی مسجد اللہ کا گھر ہے اور اپناگھر کس کو پسند نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی کو بھی اپنا گھر بہت پسند ہے بلکہ اللہ کے نیک بندوں کو بھی پسند ہوتا ہے جہاں وہ دن میں پانچ بار جاکر اپنی نماز ادا کرتے ہیں اپنی حاجات کا ذکر کرتا ہے اللہ کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور اللہ کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے"وہ شخص عرش کے سائے میں ہوگا جس کا دل مسجد میں اٹکا رہتا ہوگا" اللہ کے نزدیک سب سے افضل شخص ہے جو نماز باجماعت ادا کرے لیکن افسوس کچھ مسلمان بھائی مسجد جانے میں بھی عار محسوس کرتے ہیں یا تو وقت گزار کر کہتے ہیں کہ اب وقت نہیں ہے ہم گھر میں ہی پڑھ لیتے ہیں جبکہ مسجد میں جا کر نماز باجماعت ادا کرنے کا ثواب زیادہ ہے اور گھر میں نماز پڑھنا منع ہے۔مسجد ہی ایک ایسی جگہ ہے جس کے گرد انسان کی پوری زندگی گھومتی ہے کچھ لوگ مسجد کے سکون سے واقف ہوتے ہیں اور زیادہ وقت مسجد میں ہی گزارتے...